اردو

urdu

ETV Bharat / international

کشمیر صورتحال پر عمران خان کا مہاترمحمد سے رابطہ - مہاترمحمد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا اور کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔

کشمیر صورتحال پر عمران خان کا مہاترمحمد سے رابطہ

By

Published : Aug 5, 2019, 8:54 PM IST

پاکستانی وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی اور دونو رہنماؤں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے
انہوں نے بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی سلامتی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی صدر جمہوریہ نے آئین کی دفعہ 370 کی شق اے کے تحت حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی حکومت کی توثیق کے بعد صدارتی آرڈر جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت ختم کردی گئی۔
اس حکمنامے کو آئین (جموں و کشمیر پر اطلاق) آرڈر 2019 کا نام دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کومرکزکے زیر انتظام علاقہ قرار دئے جانے کا فیصلہ دائمی نہیں ہے اور جوں ہی خطے میں حالات بہتر ہوں گے، اسے دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details