اردو

urdu

ETV Bharat / international

آرمی چیف نرونے پانچ روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے - Narvane embarked on a five-day visit to Bangladesh

جنرل مکند نرونے بنگلہ دیش کی تینوں بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کریں گے۔

Army Chief Naravane
Army Chief Naravane

By

Published : Apr 9, 2021, 8:17 AM IST

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل مکند نرونے اپنے پانچ روزہ دورے پر جمعرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے۔ جنرل مکند نرونے بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز احمد کی دعوت پر کل صبح بنگلہ دیش پہنچے۔ انڈین ہائی کمشنر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نرونے کے دورہ سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ قریبی اور بھائی چارے کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

جنرل مکند نرونے بنگلہ دیش کی تینوں بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کریں گے۔ جنرل نرونے شکھا انربان جاکر جنگ آزادی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وہ شیخ مجیب الرحمن کی یادگارپر بھی جائیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

آرمی چیف اقوام متحدہ کی سلامتی مہم سے متعلق ایک سیمینار میں اپنے تجربات شیئرکریں گے۔ وہ مختلف فوجی اسٹیشنوں کادورہ کریں گے اور مشترکہ فوجی مشق شانتر آرگوسینا 2021 کے اختتامی تقریب میں بھی حصہ لیں گے۔

جرنل نرونے کے اس دورے سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اسٹریٹجک اہمیت کے مختلف موضوعات پر ان کے درمیان تال میل اورتعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔

(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details