اردو

urdu

ETV Bharat / international

آرمی چیف جنرل نروانے نے بنگلہ دیش میں افواج کے سربراہوں سے ملاقات کی - etv bharat urdu

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے جمعرات کے روز بنگلہ دیش آرمی، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی۔

bangladesh
bangladesh

By

Published : Apr 9, 2021, 9:23 AM IST

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز احمد سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے جمعرات کے روز بنگلہ دیش آرمی، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی۔

اے ڈی جی پی آئی کا ٹویٹ

انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے معاملات اور دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے متعلق بات چیت کی۔

جنرل نروانے نے بنگلہ دیش کے مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نروانے دونوں ممالک کی افواج کے مابین قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد کے ساتھ پانچ روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے ہیں۔

نروانے بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز احمد کی دعوت پر کل ڈھاکہ پہنچے ہیں۔

کچھ دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی ہمسایہ ملک گئے تھے۔ بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) نے ٹویٹر پر بتایا کہ جنرل نروانے نے بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم شاہین اقبال سے ملاقات کی اور ان سے باہمی فائدے کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایڈمرل اقبال سے گفتگو کے بعد بھارتی آرمی چیف نے ملک کی فضائیہ کے قائم مقام چیف سے ملاقات کی۔

اے ڈی جی پی آئی کا ٹویٹ

ایک اور ٹویٹ میں اے ڈی جی پی آئی نے کہا کہ 'جنرل نروانے نے ایئر وائس مارشل ایم ابوالبشر سے ملاقات کی جو بنگلہ دیش ایئر فورس کے قائم مقام چیف بھی ہیں۔'

انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون (بھارت، بنگلہ دیش تعلقات) کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز احمد سے بھی ملاقات کی۔

بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ جنرل نروانے نے اپنے ہم منصبوں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور ساتھ ہی باہمی تعاون کے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details