اردو

urdu

ETV Bharat / international

میانمار: فوج کا سوچی پر رشوت لینے کا الزام

فوج نے الزام کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوچی کی پارٹی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

By

Published : Mar 12, 2021, 11:28 AM IST

Myanmar
Myanmar

میانمار کے فوجی حکمرانوں نے بے دخل ہونے والی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف اب تک کے سب سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 6 لاکھ ڈالر اور 11 کلو گرام سونا غیر قانونی طور پر لیا۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فوج نے اس الزام کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوچی کی پارٹی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔


جمعہ کے روز جنٹا کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل جامن تنگ نے کہا ہے کہ سوچی کے خلاف الزامات ینگون کے سابق وزیر اعلی فیو میاں تھیین نے لگائے تھے، جنہوں نے انہیں (سوچی) کو پیسے دئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم سے بچاؤ کمیٹی ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے میانمار کے معزول صدر ون مائنٹ اور کابینہ کے متعدد وزرا پر بھی بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details