اردو

urdu

ETV Bharat / international

آرمینیائی وزیر دفاع روس کے دورے پر - ای ٹی وی بھارت اردو

آرمینیائی وزیر دفاع کا یہ روسی دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سرحد پر چھ فوجی جوانوں کو آذربائیجان کے فوج کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کے پیش نظر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Armenian Defense Minister
Armenian Defense Minister

By

Published : May 28, 2021, 6:02 PM IST

آذربائیجان کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے درمیان آرمینیا کے وزیر دفاع واگرشک ہارتیوین فوجی اور سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعرات سے russia کا دورہ کرنے والے ہیں۔

آرمینیائی پارلیمنٹ کے دفاع اور دفاعی کمیشن کے سربراہ اندرانک کوچریان نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی ہے۔

اندرانک کوچریان نے صحافیوں کو بتایا کہ "آرمینیائی وزیر دفاع آج صبح سے ہی ماسکو کے بہت اہم کاروباری دورے پر ہیں اور یہ دورہ ہمارے فوجی اور سیاسی تعاون کے سلسلے میں ہورہاہے۔ اگر وہ مناسب سمجھیں گے تو اس دورے سے واپسی کے بعد اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آرمینیائی وزیر دفاع یہ روسی دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سرحد پر چھ فوجی جوانوں کو آذربائیجان کے فوج کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کے پیش نظر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر اس دورے کو کافی اہم خیال کیا جارہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details