ترک صدر رجب طیب اردگان نے پارلیمنٹ کے چوتھے پارلیمانی برس شروع ہونے کی تقریب سے خطاب میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری تنازعہ کا ذکر کیا ہے۔
رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 'ترکی آذربائیجان کی دو ریاستیں اور ایک قوم کے اصول کے تحت مدد جاری رکھے گا'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'ترکی کے خلاف بیان دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جو ممالک آرمینیا جیسے ملک کی حمایت کر رہے ہیں ان کے خلاف انسانیت کو نقصان پہنچانے پر کارروائی کی جانی چاہئے'۔
صدر اردگان نے کہا ہے کہ 'ترکی آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ترکی ناگورنو-قرہباخ کے تنازعے میں آذربائیجان کی حمایت کررہا ہے۔ ترکی جنگ اور دہشت گردی کے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور انہیں پناہ دے گا'۔