اردو

urdu

آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر جنگ کے معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کیا

گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری اس جنگ کو روکنے کی غرض سے پیر کی صبح سے موثر ہونے والے اس صلح نامہ پر اتوار کو امریکی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہوا تھا۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین کئی دہائیوں پرانے تنازع کو روکنے کے لیے پائیدار جنگ بندی کی یہ تیسری کوشش تھی۔

By

Published : Oct 26, 2020, 7:06 PM IST

Published : Oct 26, 2020, 7:06 PM IST

sdf
sdf

آرمینیا اور آذربائیجان نے پیر کے روز ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ آذربائیجان میں واقع ناگورنو قرہباخ علاقے سے متعلق ایک روز قبل جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

گذشتہ 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین ہونے والے پُر تشدد واقعات میں سیکڑوں ہلاک اور ممکنہ طور پر ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح سے موثر ہونے والے اس صلح نامہ پر اتوار کو امریکی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہوا تھا۔ کئی دہائیوں پرانے تنازع کو روکنے کے لیے پائیدار جنگ بندی کی یہ تیسری کوشش تھی۔

دونوں طرف سے لگائے گئے الزامات کے ذریعہ اس نئی فائر بندی کو بھی فوری طور پر چیلنج کیا گیا۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے الزام لگایا کہ آرمینیائی فوج نے آذربائیجان کی بستیوں اور آذربائیجان کے فوجی ٹھکانوں پر مختلف چھوٹے چھوٹے اسلحے مارٹر اور ہوٹزرز استعمال کرکے فائرنگ کی۔

آرمینیائی فوجی عہدے داروں نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔ اس کے برعکس آرمینیا نے آذربائیجان کی افواج پر ناگورنو قرہباخ اور دیگر علاقوں پر گولہ باری کا الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details