میانمار کے جنوبی شہر داؤئی میں پیر کے روز فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین نے موٹرسائیکل ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔
موٹر سائیکل ریلی کے دوران مظاہرین نے کئی گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے رابطہ کیا۔ آخر میں فٹبال میدان میں مظاہرین جمع ہوئے اور فوجی حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔
آزادانہ امدادی تنظیم برائے سیاسی قیدیوں کے مطابق میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران فوجی کاروائی میں اب تک 557 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہفتے کے آخر تک 2750 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا یا ان کے خلاف سزا سنائی گئی۔