اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلسطینیوں کے احتجاج میں شدت کیوں آ گئی؟ - ویسٹ بینک کے بارے میں اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ مشرق وسطی کے امن منصوبے کے مطابق، اگلے ماہ ویسٹ بینک کے کچھ خطوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا آغاز کر سکتے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 6, 2020, 11:21 PM IST

اسرائیل کی جانب سے ویسٹ بینک کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کے خلاف جمعہ کے روز درجنوں فلسطینیوں نے ویسٹ بینک کے شہر ہیبرون میں احتجاج کیا۔

ویڈیو

مظاہرین نے امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت سے کارٹون کو اپنے مقصد سے جوڑ کر پیش کیا۔

کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ جس طرح امریکی پولیس نے سیاہ فام شہری کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا، اسی طرح اسرائیلی فوجی بھی ایک فلسطینی کے گلے پر گھٹنے ٹیکے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ مشرق وسطی کے امن منصوبے کے مطابق، اگلے ماہ ویسٹ بینک کے کچھ خطوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا آغاز کر سکتے ہیں۔

وہیں فلسطینیوں اور عرب دنیا کے علاوہ بیشتر بین الاقوامی برادری نے بھی اس منصوبے کی مذمت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details