اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کا انکشاف - جاپان میں کورونا وائرس کی ایک نئی تغیرات

برطانیہ کے بعد جاپان میں کورونا وائرس کی ایک نئی تغیرات کے بارے میں پتہ چلا ہے۔

کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کا انکشاف
کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کا انکشاف

By

Published : Jan 11, 2021, 12:55 PM IST

جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برازیل کی ریاست ایمازونا سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔

جاپانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کاررآمد ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلنے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو برطانیہ نے کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کا اعلان کیا تھا، جو 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس کے بعد کئی ممالک نے برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں ملتوی کردی تھیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details