اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں مزید ایک شدت پسند تنظیم کالعدم قرار - Pakistan

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ 'خاتم الانبیا' تنظیم کا تعلق انصارالحسین سے ہے، جو عام طورپر داعش گروپ سے لڑنے کے لیے شیعہ نوجوانوں کی بھرتی کرتی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 24, 2020, 7:24 PM IST

پاکستان کی حکومت نے 'خاتم الانبیا' نامی ایک شدت پسند تنظیم کو ممنوع قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ 'خاتم الانبیا' تنظیم کا تعلق انصارالحسین سے ہے، جو عام طورپر داعش گروپ سے لڑنے کے لیے شیعہ نوجوانوں کی بھرتی کرتی ہے۔

سنہ 2016 کے آخر میں انصارالحسین کو ممنوع کیا گیا تھا۔

پاکستان حکومت نے 21 اگست کو داعش، القاعدہ اور طالبان سے وابستہ 88 شدت پسندوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون سنہ 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا اور 2019 کے آخر تک ایک حکمت عملی کو پورا کرنے کےلئے کہاتھا، لیکن کووڈ -19 کی وبا کی وجہ سے یہ مدت بڑھا دی گئی تھی۔

پاکستان حکومت نے ممنوعہ تنظیموں اور شدت پسندوں کے سبھی طرح کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی شدت پسندوں کے بینک کھاتوں کے فریزنگ کے حکم بھی دیے گئے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف نے فروری میں اپنے سیشن میں کہا تھا کہ پاکستان نے اب تک 27 عزائم میں سے 13 پورے نہیں کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details