اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترک صدر ارگان کی اہلیہ سے عامرخان کی ملاقات

ایجنسی کے مطابق عامر خان نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی، تاکہ وہ پانی سے متعلق اپنے کام کے بارے میں انہیں جانکاری دے سکیں۔

By

Published : Aug 16, 2020, 7:27 PM IST

sdf
sdf

ترکی کی خبر رساں ایجنسی 'انادولو ایجنسی' کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ ایمائن اردگان سے 15 اگست کو ملاقات کی۔

ایجنسی کے مطابق عامر خان نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی، تاکہ وہ پانی سے متعلق اپنے کام کے بارے میں انہیں جانکاری دے سکیں۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راو نے 'پانی فاونڈیشن' کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم بنائی ہے۔ اس فاونڈیشن کے ذریعہ دونوں ملکر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے خشک سالی کے شکار اضلاع میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور اس کے انتظام سے متعلق دیگر معاملات پر کام کر رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں پانی کی پریشانی سے نجات دلائی جا سکے۔

اس موقع پر عامر خان نے اردگان کے ذریعہ متعدد انسانی حقوق سے وابستہ پروجیکٹ کی حمایت کو سراہا۔ وہیں ایمائن اردگان نے بھی عامر خان کی فلموں میں سماجی مسائل کو دکھانے کے لیے ان کی تعریف کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں نے بھارت اور ترکی کے کھانے پینے، تہذیب و ثقافت اور فنکاری سے متعلق بھی بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details