اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے درمیان امریکہ شامل ہونے کا خواہاں - امریکہ کی بھارت اور چین کے درمیان ثالثی کردار نبھانے کی خواہش

پی ٹی آئی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے انتہائی خراب صورتحال کے پیش نظر اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے اور ملک کی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرنے کی بات کہی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : May 27, 2020, 7:40 PM IST

بھارت کی یونین ٹیروٹری لداخ کے مسئلے پر فی الحال بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارت اور چین کی افواج آمنے سامنے ہیں۔ حالانکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب دونوں افواج ایک دوسرے کے سامنے جنگ کے لیے تیار رہی ہوں۔

اس سے پہلے بھی ڈوکلام کے مسئلے پر بھی اسی طرح کی صورت حال تھی، لیکن کسی طرح کی جنگ کی نوبت نہیں آئی تھی۔

انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے انتہائی خراب صورتحال کے پیش نظر اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے اور ملک کی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرنے کی بات کہی ہے۔

وہیں بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے اور چین کی یہ حماقت خود انہیں ہی بھاری پڑے گی۔

ان تمام حالات کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کر کے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ کی چین اور بھارت کے درمیان ثالثی کردا کرنے کی خواہش

اب دیکھنے والی بات یہ ہو گی کہ بھارت اور چین کے تعلقات میں یہ کشیدگی کس قدر منفی اثرات مرتب کرے گی اور امریکی صدر کی خواہش کی کس طرح ضرورت پڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details