ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب 2 راکٹ حملوں کے دوران وہاں موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایے جانے کی خبر ہے۔ تاہم اب تک اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ جمعرات کو دو عراقی فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ دو مارٹر بم عراق میں بلد ایئربیس کے اندر گرے تھے۔ لیکن حملے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔