جواد ظریف کو ویزا دینے سے امریکہ کا انکار - القدس فورس کے سربراہ قاسم سلمانی
امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔
جواد ظریف کو ویزا دینے سے امریکہ کا انکار
سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے افسر نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو فون کرکے بتایا کہ امریکہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
جمعرات کو منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ظریف کو عالمی برادری سے خطاب کرنا تھا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین جنوری کو ڈرون حملے کا حکم دیا تھا۔ اس حملے میں ایران اسلامی پاسدارن انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔