اردو

urdu

ETV Bharat / international

'مالی میں بھارتی سفارتخانے کے تمام اسٹاف محفوظ' - بماکو

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مالی کے صدر نے دارالحکومت بماکو میں ہونے والی بغاوت کے سبب اپنے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیا کہ وہ خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 19, 2020, 4:41 PM IST

Updated : Aug 19, 2020, 5:01 PM IST

افریقی ملک مالی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد وہاں واقع بھارتی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کے تمام اسٹاف محفوظ ہیں۔

ویڈیو

مالی میں بھارتی سفیر انجنی کمار سہائے نے بتایا کہ سفارتخانے کے سبھی افراد محفوظ ہیں، تاہم انہوں نے خطرات کے پیش نظر مالی میں مقیم بھارتی باشندوں اور سفارتخانے کے لوگوں کو بھی فوری طور پر مالی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتیوں کے رابطے میں ہیں اور ان سے گزارش کہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور تشدد کے مد نظر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی باشندے یہاں محفوظ ہیں اور ان پر کسی طرح کا کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے۔

نیوز ادارہ 'الجزیرہ' کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مالی کے صدر نے دارالحکومت بماکو میں ہونے والی بغاوت کے سبب اپنے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیا کہ وہ خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔

Last Updated : Aug 19, 2020, 5:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details