اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین: 2020 کے تمام ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ منسوخ - ڈبلیو ٹی اے

ڈبلیو ٹی اے نے کہا کہ 'وہ تمام سات ٹورنامنٹ جو ڈبلیو ٹی اے کے 2020 کیلنڈر میں چین میں ہونیوالے تھے، اب نہیں ہوں گے'۔

all 2020 wte tournaments canceled in china
چین: 2020 کے تمام ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ منسوخ

By

Published : Jul 24, 2020, 2:44 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے اثرات کی وجہ سے چین میں تمام ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق منسوخی کے بعد رواں برس چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا۔ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر ویسے بھی پابندی عائد ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سردست چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022ء کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے۔

ڈبلیو ٹی اے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹ کے حالیہ فیصلے کی وجہ سے کووڈ 19 وبائی امراض کے نتیجے میں چین 2020 میں کھیلوں کے کسی بھی بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی نہیں کرے گا'۔

ڈبلیو ٹی اے کے عارضی کیلنڈر پر چین میں شیڈول طے شدہ تمام ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ اب نہیں ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details