چین کے عرب پتی اور معرف تاجر علی بابا گروپ کے بانی جیک ما نے بڑے پیمانے پر پھیلے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹز امریکہ کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس عطیے کی پہلی کھیپ شنگھائی سے امریکہ بھیجتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ' امریکہ میں رہنے والے ہمارے دوستوں کے لیے نیک خواہشات'۔
جیک ما کی تنظیم 'ما فاونڈیشن' نے اس سے قبل مذکورہ چیزیں روانہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اپنے ملک سے تجربہ حاصل کرنے کے بعد جلد اور درست تشخیص والی مناسب کٹز ہے، جو کہ وائرس کو پھیلنے کو روکنے میں بہت موثر ہے۔
فاونڈیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 'ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس عطے سے امریکی باشندوں کو وبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی'۔