اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کی سنگین صورتحال، مسجداقصیٰ عارضی طور پر بند - Al-Aqsa Mosque shut as precaution against coronavirus

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے اور یہ وائرس 141 ممالک تک پھیل گیا ہے۔

Al-Aqsa Mosque shut as precaution against coronavirus
کورونا وائرس کی سنگین صورتحال، مسجداقصیٰ عارضی طور پر بند

By

Published : Mar 16, 2020, 9:17 AM IST

مسجد اقصیٰ کے علاوہ دنیا بھر میں مختلف عبادت گاہوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے تاکہ وائرس سے لوگوں کو بچایا جاسکے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پر یروشلم میں مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا ہے تاہم حکام نے مسجد کے صحن میں نماز کی اجازت دیدی ہے۔

ڈاکٹر مسجد اقصیٰ عمر کسوانی نے بتایا کہ مسجد کے صحن میں تمام نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا لیکن مسجد کے اندر داخلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

عالمی وبا کووڈ 19 کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مسجد الاقصیٰ اور گنبدالصخرا کو غیرمعینہ مدت کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details