اردو

urdu

By

Published : Oct 4, 2020, 11:58 PM IST

ETV Bharat / international

افغانستان میں ہوائی حملوں کے دوران 11 طالبان ہلاک

ایک طرف طالبان اور افغانستان کی حکومت کے مابین امن کی کوشش کی جاری ہے، دوسری جانب افغانستان میں تشدد کا معاملہ نہیں تھم رہا ہے۔ حالانکہ صوبہ کے کئی حصوں میں سرگرم طالبان نے ہوائی حملوں کے سلسلے میں کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی ہے۔

سفد
سفد

افغانستان کے غزنی صوبہ کے اندار ضلع میں اتوار کو طالبان کے گروپ پر جنگی طیاروں سے کئے گئے ہوائی حملوں میں کم سے کم 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ طالبان کے گروپ کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی فورسز کے طیاروں نے حملے کئے جس میں یہ لوگ مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

ہوائی حملوں میں طالبان کا بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ وبارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔ صوبہ کے کئی حصوں میں سرگرم طالبان نے ہوائی حملوں کے سلسلے میں کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details