المسافر کمپنی کے ریٹیل سیکٹر کے نائب صدر فہد العبیلان نے بتایا کہ کورونا وبا کے کیسز میں کمی کے بعد اندرون اور بیرون ملک سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے فضائی سفر کی بکنگ میں اضافے کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔
العبیلان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی مارکیٹ میں موجود سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں سفری بکنگ کی سطح میں اضافہ دیکھا جانے والا ہے۔
انہوں نے بیرون ملک سے مملکت کے سفر میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بکنگ کی طلب میں 48 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ بیرون ملک سفر کے لیے بکنگ میں 50 فیصد سے زائد کی توقع کی جا رہی ہے۔