اردو

urdu

By

Published : Jun 17, 2019, 8:21 PM IST

ETV Bharat / international

ایران کو اپنی صلاحیت پر اعتماد رکھنا چاہئے: احمدی نژاد

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کو امریکی دباؤ کا سامنا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا چاہئے۔

ایران کو اپنی صلاحیت پر اعتماد رکھنا چاہئے: احمدی نژاد

احمدی نژاد نے پیر کے دن کہا کہ ’’ایران کافی اہلیت رکھتا ہے اور اگر ہم اپنی صلاحیتوں اور قومی خوشحالی پر اعتماد کرتے ہیں تو یہ پابندی بیکار ثابت ہوں گی اور ہم پر دباؤ بنانے کا امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایران کو اس وقت روس سمیت غیر ملکی حامیوں کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔ مسٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ’’ہمیں دنیا میں اپنے دوست بنانے ہیں اور تعاون کرنا ہے۔ ہم روس کو اپنا معاون مانتے ہیں لیکن اپنے وسائل، قومی سلامتی، املاک اور صلاحیتوں پر انحصار کی حکمت عملی اپنائی جانی چاہئے۔‘‘

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مئی 2018 سے تعلقات خراب ہیں جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تاریخی معاہدے سے اپنے کو الگ کرلیا تھا۔ امریکہ کے اس قدم کی چین، فرانس، ایران، یورپی یونین، روس اور برطانیہ نے زبردست مخالفت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details