روس نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگارنو۔قرہباخ کے متنازعہ خطہ پر فوجی تصادم کو ختم کرانے کے لئے ایک امن سمجھوتہ کرایا ہے۔ تینوں نے فوجی تصادم کو ختم کرنے کےلئے منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے اس معاہدے کو اپنے اور اپنے ملک کے لوگوں کےلئے دردناک قرار دیا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیائی لوگوں کے درمیان چھ ہفتے سے جاری اس جنگ کےبعد یہ معاہدہ کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے معاہدہ کرانے کی کئی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔
یہ علاقہ بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ مانا جاتا رہاہے لیکن 1994 سے یہ علاقہ وہاں کے رہنے والے اکثریتی آبادی آرمینائی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔