اردو

urdu

ETV Bharat / international

'انتخابات جیت نے پر ویسٹ بینک میں وادی اردن کاانضمام' - فلسطینی

کویت کے وزارت خارجہ نے کہا کہ مسٹر نتن یاہو کا یہ اعلان فلسطینی لوگوں کے حقوق، اور بین الاقوامی قوانین، اور تجاویز کی خلاف ورزی ہے۔

'انتخابات جیت نے پر ویسٹ بینک میں وادی اردن کاانضمام'

By

Published : Sep 12, 2019, 3:15 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:33 AM IST

کویت کے وزارت خارجہ نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے انتخابات دوبارہ جیتنے کے بعد وادی اردن کو اسرائیل کے قبضے والے ویسٹ بینک میں ملانے کے ارادے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مسٹر نتن یاہو کا یہ اعلان فلسطینی لوگوں کے حقوق، اور بین الاقوامی قوانیم اور تجاویز کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم کابیان جامع امن کے قیام کی سبھی کوششوں کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر نتن یاہو نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وہ دوبارہ الیکشن جیت کر آنے پر فلسطینی اکثریتی ویسٹ بینک میں وادی اردن کاانضمام کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کی خودمختاری کو وادی اردن اورشمالی بحیرہ مردار تک لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے سنہ1967میں ہی ویسٹ بینک پر قبضہ کرلیا تھا، لیکن یہ علاقہ اب تک مکمل طورپر اس کا حصہ نہیں بن سکا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details