اردو

urdu

ETV Bharat / international

اشرف غنی افغانستان کے دوبارہ صدر منتخب

اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس 28 ستمبر کو افغانستان بھر میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کے ابتدائی نتائج کا اعلان اب کیا گیا ہے۔

صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کو برتری
صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کو برتری

By

Published : Dec 22, 2019, 1:31 PM IST

Updated : Dec 22, 2019, 1:58 PM IST

افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق اشرف غنی 50 فیصد سے زائد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کو 39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ افغانستان کے قوانین کے مطابق کسی بھی امیدوار کو حتمی نتائج سے پہلے کسی بھی قسم کی شکایت یا درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

اشرف غنی نے 9,23,868 سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں ہوئے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کے احتجاج کے باوجود برتری حاصل کی ہے۔

افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ستمبر میں ہوئے صدارتی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا ، جس میں صدر اشرف غنی کوجیت حاصل ہوئی ہے۔

’ایکسپریس ٹربیون‘ کے مطابق واضح رہے کہ افغانستان کے گزشتہ انتخابات میں بھی دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے، صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے نتائج ماننے سے انکار کردیا تھا تاہم عالمی قوتوں نے دونوں کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت اشرف غنی صدر بنے تھے جب کہ عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 22, 2019, 1:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details