افغانستان کے مغربی صوبہ گھور میں طالبانی جنگجووں کے حملے میں میں کم از کم چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا 'طالبانی جنگجووں نے گزشتہ روز فیروز کوہ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے تلاشی مراکز پر حملہ کیا جس میں چار حفاظتی عملہ کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے'۔
ٹولو نیز نے صوبہ کے عارف ابیر کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا 'طالبانی جنگجووں نے سیکورٹی چیک پوسٹوں کو اپنے نشانہ بنایا'۔