اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں یومِ آزادی کا جشن - news of afghanistan

افغانستان نے 100 برس قبل برٹش سامراج سے آزادی حاصل کی تھی۔

independence day
independence day

By

Published : Aug 19, 2020, 8:20 AM IST

افغانستان نے بگڑتی سلامتی صورتحال کے دوران منگل کے روز 101 ویں یوم آزادی کا جشن منایا۔

افغانستان نے 100 برس قبل برٹش سامراج سے آزادی حاصل کی تھی۔ اس موقع پر افغانستان کے وزارت دفاع کمپلیکس میں سرکاری پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر اشرف غنی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد آزادی کی یادگار پر گلپوشی کر کے امن و سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

افغانستان میں گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران راجدھانی کابل سمیت کئی دیگر مقامات پر اسلامک اسٹیٹ اور طالبان کی جانب سے حملے کئے گئے تھے۔

اس سے قبل راجدھانی کابل کے کئی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت 10 شہریوں کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین فروری میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی مرحلہ وار طریقے سے واپسی پر اتفاق قائم ہوا تھا۔ اس معاہدے کے مطابق اگر طالبان بھی اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے تو مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پوری طرح سے واپسی ہوگی۔

صدر غنی نے طالبان سے تشدد کم کرنے کی مانگ کی ہے لیکن حالیہ دنوں میں طالبان نے حملے تیز کردیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details