اردو

urdu

افغانستان: فضائی حملے میں متعدد عسکریت پسند ہلاک

افغانستان کے بلخ صوبہ کے زری ضلع میں جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں چودہ عسکریت پسند مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

By

Published : May 3, 2020, 9:03 PM IST

Published : May 3, 2020, 9:03 PM IST

afghanistan
afghanistan

شمالی علاقے کے فوج کے ترجمان حنیف رزئی نے اتوار کو بتایا کہ ہوائی حملے سنیچر کو تب کیے گئے جب زری ضلع کے بلانی گاؤں میں طالبان کا ایک گروپ اکٹھا ہوا تھا۔ یہ فضائی حملہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا جس میں چودہ عسکریت پسند جائے واقع پر ہی مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران کوئی بھی سلامتی اہلکار یا شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ طالبان نے اس واقعہ پر ابھی تک کسی طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلخ صوبہ کی راجدھانی مزار شریف سمیت صوبہ کے کچھ حصوں میں طالبان کا قبضہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details