اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: اعلی تعلیمی تربیت گاہ کے باہر فدائی دھماکے میں 13 ہلاک - خود کش حملے میں ہلاک

ایک تعلیمی مرکز کے قریب فدائی دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

Afghanistan: 13 killed in suicide bombing outside higher education
افغانستان: اعلی تعلیمی تربیت گاہ کے باہر فدائی دھماکے میں 13 ہلاک

By

Published : Oct 24, 2020, 10:27 PM IST

میڈیا کے مطابق کابل کے مغرب میں طلبا کو تربیت اور کورسز کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے تیار کرنے والے ایک تعلیمی مرکز کے قریب یہ دھماکہ خیز حملہ سہ پہر کے وقت ہوا۔ ابتدائی خبروں کے مطابق دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’خودکش حملہ آور تعلیمی سینٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا‘۔ سینٹر کے گارڈز نے اُسے پہچان لیا جس کی تاب نہ لاکر اُس نے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں کئی تعلیمی اداروں اور متعلقہ مراکز کو پرتشدد حملے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ ختم کرنے معاملے پر مذاکرات کے باوجود افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ابھی پچھلے ہفتے سنیچر کو ہی کابل کے مشرق میں ایک بس کو سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سانحے مین 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details