افغانستان کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ ننگر ہار صوبہ کے ضلع شنوار میں دوپہر 12بجکر20 منٹ پریہ دھماکہ ہوا شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش میں یہ دھماکہ کیا ۔ 36 سالہ بسم اللہ افغانستان اور کئی بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس حادثے میں ان کے کنبہ کے سات افراد کی بھی موت ہوگئی ہے۔
افغانستان : بم دھماکے میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری ہلاک - بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ
انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری ہفتے کے روز افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔اس حادثے میں ان کے کنبہ کے 7 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
افغانستان : بم دھماکے میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری ہلاک
ہفتہ کے روز صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے یہ اطلاع دی۔ گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بم دھماکے صوبہ ننگرہار کے ضلع شنوار میں سہ پہر 12:20 بجے ہوئے۔ شدت پسندوں نے یہ دھماکہ تھانے میں داخل ہونے کی کوشش میں کیاتھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔