اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغان سرحدی چوکی پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان فورسز پاکستان میں داخل - Pakistan releases afghan forces video

افغان حکومت نے اپنی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔

Afghan soldiers flee attack, cross border
Afghan soldiers flee attack, cross border

By

Published : Jul 27, 2021, 7:59 PM IST

پاکستان کی فوج نے منگل کے روز ایک ویڈیو جاری کر دعویٰ کیا کہ پاکستان افغانستان سرحد کے قریب پاکستانی فوجیوں کے ذریعے افغان فوجیوں کا استقبال کیا گیا، ویڈیو میں افغان فورسز کے اہلکار اور افسران یونیفارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

افغان سرحدی چوکی پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان فورسز پاکستان میں داخل

پاکستانی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ جب افغانستان کے سرحدی چوکی پر طالبان نے قبضہ کرلیا تو درجنوں افغان فوجی سرحد پار سے شمال مغربی پاکستان میں داخل ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کے پانچ افسران سمیت 46 اہلکار صوبہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان کے سرحدی شہر چترال کے قریب اتوار کی رات سرحد پار کرگئے۔

پاکستانی فوج نے بتایا کہ افغان فورسز کو فوجی دستور کے مطابق کھانا، رہائش اور میڈیکل سہولیات فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ افغان حکام کو معاملے کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ حالانکہ افغان حکومت نے پیر کے روز اس کی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی تردید کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ جاری ہونے والے پاکستان کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کے اہلکار کو خوش اسلوبی سے واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کسی نے بھی افغان سرحد پر تصادم کی اطلاع نہیں دی ہے، اس دوران پاکستان کی فوج نے افغان کے دعوے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان نے تیزی سے ان علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور متعدد ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح ہو کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور طالبان نے ملک کے 85 فیصد سے زیادہ علاقے پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان نے ملک کے مختلف صوبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، اس دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم جاری ہے اور طالبان نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک صدر اشرف غنی کو ہٹایا نہیں جاتا تب تک وہ جنگ جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details