اردو

urdu

ETV Bharat / international

دھمکیوں کے درمیان افغانستان میں ووٹنگ - افغانستان میں صدارتی انتخابات

طالبان کی دھمکیوں کے درمیان افغانستان میں ہفتہ کو صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

دھمکیوں کے درمیان افغانستان میں ووٹنگ

By

Published : Sep 28, 2019, 9:31 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:40 AM IST

واضح رہے کہ افغانستان میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے شروع ہوچکا ہے ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام کے پانچ بجے تک چلے گا، جبکہ انتخابی نتائج 19 اکتوبر تک آنے کے امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ انتخابات لڑرہے امیدوار کو جیتنے کے لیے 50 فیصد ووٹ لانے لازمی ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ نہ آنے کی صورت میں سب سے اوپر کے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے دور کے انتخابات نومبر میں کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں کل 95 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے رائےحق دہی کا استعمال کریں گے۔ اس انتخابات میں اشرف غنی سمیت 15 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

انتخابات کے درمیان طالبان نے الیکشن کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انتخابی مہم کے دوران افغانستان میں متعدد دھماکہ خیز واقعات ہوئے تھے، جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 7:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details