اردو

urdu

ETV Bharat / international

Afghanistan:کابل چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا پہلا ویڈیو، کہا افغانستان واپس آؤنگا

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے فیس بک پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کابل میں خونریزی نہیں چاہتا تھا اس لیے ملک کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تاجکستان میں اپنے ملک کے سفیر کے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ انھوں نے سرکاری فنڈز سے لاکھوں ڈالر اپنے ساتھ لیکر گئے ہیں۔

Afghan President Ashraf Ghani
افغان کے معزول صدر اشرف غنی

By

Published : Aug 19, 2021, 9:26 AM IST

Updated : Aug 19, 2021, 1:22 PM IST

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد کابل چھوڑ کر خاموشی سے متحدہ عرب امارات میں پناہ لینے والے صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر میں کابل کو نہیں چھوڑتا تو کافی زیادہ خونریزی ہوتی اور میں نہیں چاہتا تھا کہ کابل میں خون خرابہ شروع ہو جیسا کہ شام اور یمن میں ہوا تھا۔ اس لیے میں نے کابل سے جانے کا فیصلہ کیا۔

کابل چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا پہلا ویڈیو، کہا افغانستان واپس آؤنگا

دوسری جانب اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے حکومتی عہدیداروں کے مشورے پر ملک چھوڑا اور سیکیورٹی ٹیم نے باہر چلے جانے پر مجبور کیا کیونکہ میری گرفتاری اور قتل کرنے کے واضح امکانات تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں باعزت موت سے خوفزدہ نہیں ہوں اور افغانستان کی بے عزتی میرے لیے قابل قبول نہیں تھی لیکن مجھے ایسا کرنا پڑا، مجھے خونریزی اور افغانستان کو تباہی سے بچانے کے لیے افغانستان سے باہر نکالا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں واپس افغانستان جانے کے لیے مشاورت کر رہا ہوں اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے اور افغان حاکمیت، حقیقی اسلامی اقدار اور قومی کامیابی کے لیے متحد ہوکر لڑائی جاری رکھوں گا۔

اشرف غنی نے بدھ کو دیر رات اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں افغان سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ امن عمل کی ناکامی کی وجہ سے طالبان نے اقتدار چھین لیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کو انسانی بنیادوں پر ملک میں خوش آمدید کہا ہے۔

تاجکستان میں تعینات سفیر کی جانب سے بھاری رقم لے جانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پہنی ہوئی چپل اتارنے اور دوسرے جوتے پہننے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔کابل میں روسی سفارت خانے نے بھی الزام لگایا تھا کہ غنی چار کاروں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ کابل سے روانہ ہو گئے ہیں۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں کابل اس لیے چھوڑا کیونکہ طالبان پیش قدمی کر رہے تھے اور ملک کے حالات خراب ہوتے جا رہے تھے۔

وہیں انہوں نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رے کہ 15 اگست کو افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے قریبی ساتھی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے لیکن کسی کو بھی ان کے جائے پناہ کا عم نہیں تھا۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اشرف غنی تاجکستان چلے گئے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے آن لائن ویڈیو بیان میں اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘وہ مشکل وقت میں افغانستان چھوڑ گئے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا’۔ ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی مشکل وقت میں ملک کو چھوڑ کر گئے ہیں، جس پر انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details