اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pop Star Aryana: طالبان کو بااختیار بنانے کا ذمہ دار پاکستان: افغان پاپ اسٹار - طالبان کے قبصے کے بعد فرار ہوئی افغانستان کی مشہور پاپ اسٹار

افغانستان کی پاپ اسٹار اریانہ سعید نے نامعلوم مقام سے میڈیا ایجنسیوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

Aryana Sayeed
Aryana Sayeed

By

Published : Aug 24, 2021, 4:08 PM IST

کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد فرار ہوئی افغانستان کی مشہور پاپ اسٹار اریانہ سعید نے پاکستان کو طالبان کو بااختیار بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور افغانستان میں جاری بحران کے دوران افغانوں کی مدد کرنے پر بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

افغانستان کی پاپ اسٹار اریانہ سعید نے نامعلوم مقام سے میڈیا ایجنسیوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ "میں پاکستان پر الزام لگاتی ہوں۔ کئی سالوں میں، ہم نے ویڈیوز دیکھی ہیں، شواہد دیکھے ہیں کہ پاکستان طالبان کو بااختیار بنانے کے پیچھے ہے۔ جب بھی ہماری حکومت طالبان کو پکڑتی ہے اور جب اس کی شناخت کرتی ہے تو اس کی شناخت ایک پاکستانی شخص کے طور پر ہوتی ہے، لہٰذا یہ بہت واضح ہے کہ میں ان پر الزام لگاتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں گے اور اب افغانستان کی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔''

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طالبان کو پاکستان ہدایات اور تربیت فراہم کرتا ہے۔ اریانہ سعید نے کہا کہ "انہیں پاکستان کی طرف سے ہدایت دی جارہی ہے، ان کے اڈے پاکستان میں ہیں جہاں وہ اپنی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی برادری سب سے پہلے اپنے فنڈز کاٹ دے گی اور طالبان کو فنڈنگ ​​کے لیے پاکستان کو فنڈز کی پیشکش نہیں کرے گی۔''

یہ بھی پڑھیں: Taliban Official: افغان باشندوں کو تحفظ کی یقین دہانی

افغان پاپ اسٹار نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بیٹھ کر افغانستان میں امن لانے کے لیے کوئی حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ''مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم افغانستان میں ان تمام مسائل کا پاکستان کی وجہ سے سامنا کررہے ہیں۔'' دریں اثناء، انہوں نے افغانستان میں بھارتی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور بھارت کو "سچا دوست" قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details