طالبان کے مقرر کردہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ اطلاع افغان وزارت خارجہ کے ذرائع نے دی۔
انہوں نے کہا کہ متقی کو پاکستان کی جانب سے دعوت دی گئی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، البتہ دورے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اکتوبرکے آخر میں طالبان نے پاکستان میں افغان سفارت خانے کا نیا عبوری سربراہ مقرر کیا۔ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں طالبان کی قیادت والی نئی حکومت کو انسانی بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے 280 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا۔