افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں ایک طرف ان کے خلاف آوازیں سننے کو مل رہی ہیں وہیں افغان شہریوں کی جانب سے طالبان کو دوستی اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے سفید اور سرخ رنگ کے گلاب دیے جارہے ہیں۔
برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری مختلف جگہوں پر موجود طالبان کو پھولوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد حضرات طالبان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان سے اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں گلاب دے رہے ہیں۔