صوبائی پولیس کے ترجمان جمال بارک زئی نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی موت بھی ہوگئی۔
افغانی فوج کی کارروائی میں 27 عسکریت پسند ہلاک - افغانی فوج
افغانستان کی فوج نے صوبہ قندھار میں معروف ضلع پر طالبان عسکریت پسندوں کے قبضہ کرنے کے منصوبوں اور حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 27 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
افغانی فوج کی کارروائی میں 27 عسکریت پسند ہلاک
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے جمعرات کی رات تغاری علاقہ میں سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ چوکی پر موجود پولیس جوانوں نے بھی گولیاں چلائیں اور دونوں کے مابین زبردست تصادم شروع ہوگیا۔ اس دوران فوج نے جنگی طیاروں سے حملے کئے جس سے 27 عسکریت پسندوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ چھ پولیس اہلکاروں سمیت دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔