اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان سے جنگ بندی کی اپیل - افغانستان کے صدر اشرف غنی طالبان سے جنگ بندی کی اپیل

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے طالبان سے لوگوں کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

طالبان سے جنگ بندی کی اپیل

By

Published : Sep 29, 2019, 1:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:57 AM IST

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہفتے کے روز کو ایک بیان میں طالبان سے کہا 'آپ کے لیے امن کے دروازے کھلے ہیں۔'
افغانستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر طویل قطاروں کی وجہ سے ووٹنگ میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی تاہم ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بظاہر کم رہا۔
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حکام نے کابل میں شہر کے کچھ حصوں کی جزوی ناکہ بندی کی اور شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تاکہ خود کش حملہ آوروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
سخت سیکوریٹی کے باوجود ووٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشنز پر طالبان کےحملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہےکہ طالبان نے انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details