اتوار کو جیو ٹی وی نے اشرفی کے حوالے سے بتایا کہ اشتہارات میں خواتین کو غیر ضروری طور پر لینا مناسب نہیں ہے اور وہ اس کے سخت خلاف ہیں۔ پاکستان میں جنسی جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
اشرفی نے بتایاکہ "ملک سے فحاشی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں علمائے کرام کا کردار اہم ہے۔"
قبل ازیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے عصمت دری کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیا تھا اور حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ مزید موثر سزائیں تجویز کرے۔