اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر میں حادثہ: جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک - میڈیا

اسکندریہ شہر کے نزدیک جھیل میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔

مصر میں حادثہ: جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک
مصر میں حادثہ: جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک

By

Published : Feb 23, 2021, 2:28 PM IST

مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہےکہ میریٹ نامی ایک جھیل میں کچھ افراد مچھلی پکڑ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ مچھلی پکڑنے والی کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ کی خبر مصری میڈیا نے دی۔ مصری میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں ایک ہی کنبے کے 12 سے زیادہ افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پیر کے روز یہ لوگ جھیل کے ایک جزیرے سے گھر لوٹ رہے تھے کہ اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم حادثہ کے بعد راحتی عملہ حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کر رہا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details