حادثے میں بس کی خاتون ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ فیلڈنگ ہائی اسکول کی بس ڈرائیور ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسی دوران بس پیچھے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پیش آیا۔
نیوزی لینڈ: اسکول بس اور ٹرین میں تصادم - چھ بچوں سمیت 40 افراد زخمی
نیوزی لینڈ کے شہر نیو نارتھ پامیراسٹون کے قریب بدھ کے روز ٹرین اور اسکول بس کے درمیان تصادم میں ایک بچہ ہلاک اور چھ بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔
اسکول بس اور ٹرین میں تصادم
پولیس اس حادثہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چھ بچوں کو پامیراسٹون نارتھ اسپتال لایا گیا۔
پولیس کے مطابق ان بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ حادثے کے بعد ایمرجنسی سروس موقع پر موجود تھی۔ متعدد بچوں کے والدین اپنے بچوں کو لینے کے لئے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔