انسانی حقوق کونسل میں بھارت کے خلاف پاکستان کے بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سفیر پون بڈھے نے کہا کہ 'بھارت کے خلاف من گھڑت باتیں اس حقیقت کو نہیں بدل سکتی کہ پاکستان میں کس طرح صحافیوں، انسانی حقوق و سماجی کارکنوں اور مذہبی و نسلی اقلیتوں کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو نشانہ بنانے سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ پاکستان میں سینکڑوں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو منظم طریقہ کے تحت ہلاک کردیا جاتا ہے۔ مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھارت کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے اس حقیقت کو نہیں بدلا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ظلم و ستم کی وجہ سے اقلیتی طبقہ سے وابستہ ہزاروں افراد ملک سے فرار ہوتے ہیں۔