تقریباً تین سو افراد کو سرحد عبور کر کے قزاقستان سے جانے کی کوشش کرتے Trying to Cross Kazakh Border ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملک کے وزیر داخلہ یرلان ترگمبائیف نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایاکہ ''تقریباً 300 لوگوں کو سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ لوگ گاڑی اور پیدل ملک سے باہر جا رہے تھے۔
ان افراد سے موبائل فون، ملکی و غیر ملکی کرنسی بشمول پٹاخے، مسروقہ سامان وغیرہ تمام اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔‘‘
وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک سے فرار ہونے والے 5100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ قزاقستان میں اب تک 5,135 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔Kazakhstan Unrest
ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رواں ہفتے پورے ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ حکومت کی جانب سے عدم اطمینان کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود قزاقستان میں تشدد پھوٹ پڑا اور کئی صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
حکومت نے پورے ملک میں 15 جنوری تک ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر قاسم جومارت توکایف نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) سے مدد طلب کی اور سی ایس ٹی او امن فوجیوں کو قزاقستان بھیجا گیا۔ ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے۔