اس سے قبل منگل کو حکومت ہند کی طرف سے ایک اپیل جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھارتی شہری مزار شریف کے آس پاس رہتا ہے، تو آج دیر شام متعینہ خصوصی طیارے سے ہندوستان واپس آ جائے۔
بھارتی قونصل جنرل نے منگل کے روز ٹویٹ کیا، 'مزار شریف اور اس کے آس پاس موجود بھارتی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس خصوصی طیارے میں سوار ہوکر وہاں سے نکل جائیں۔'
آج صبح افغانستان کے مزار شریف سے ہندوستانی سفارتکاروں اور عملے کو واپس لانے والا خصوصی طیارہ ہنڈن ایئر بیس پر لینڈ ہوا۔