اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف - فلپائن محکمہ صحت ک

فلپائن حکومت نے ملک میں کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے نئے اسٹرین ملنے کی اطلاع دی ہے۔ میڈیا نے ہفتے کو محکمہ صحت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف
فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف

By

Published : Mar 14, 2021, 4:43 AM IST

فلپائن میں محکمہ صحت کے مطابق نئے اسٹرین کا پتہ تب چلا جب طبی اہلکاروں نے کورونا وائرس کے 85 معاملوں کا پتہ لگایا اور ان کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت کے تکنیکی صلاح کار گروپ کے رکن انا اونگ لم نے سی این این فلپائن سے کہا کہ ہم اس کا انتظار کررہے تھے، کیا یہ فلپائن کے لئے انوکھا ہے یا یہ پہلے سے ہی دیگر ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ دراصل ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ حقیقت میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل ہے۔

فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں آئی تبدیلیوں کا نام پی -3 ہے اور پورے فلپائن میں ابھی تک اس نئی شکل کے 98 معاملے سامنے آئے ہیں۔ افسروں نے کہا کہ اس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کے خطرے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف

اس کے علاوہ محکمے نے یہ بھی بتایا کہ ملک نے پہلی بار برازیل میں تلاش کئے گئے پی -1 اسٹرین کے پہلے معاملے کا پتہ لگایا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وبا سے قریب 13 ہزار لوگوں کی جان جاچکی ہے۔

فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details