افغانستان میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (United Nations World Food Program in Afghanistan) کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ 98 فیصد افغان بھوک کا شکار ہیں۔
افغانستان کو درپیش غذائی قلت اور غربت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بڑی امداد کی ضرورت ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان تھامسن فیری نے کہا کہ ہمیں اس بحران کو تباہی بننے سے روکنے کے لیے بہت زیادہ کام کرنا ہوگا۔ موجودوہ وقت میں افغانستان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ بھوک اور غربت کا سامنا کر رہے افغانی باشندوں کی مشکلات میں سردی کے ساتھ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔
اس سال اگست میں طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس کے بعد تمام غیر ملکی امداد اچانک بند ہو گئی۔