چین کے ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا اثر ایران میں زبردست انداز میں پیر پسار رہا ہے۔ اب تک ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو چکی ہے۔ ملک میں وائرس کے 586 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 2922 ہوگئی۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے تہران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کے یہ نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔
فی الحال مشرق وسطی میں 3140 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران میں اس وائرس سے بعض اعلیٰ حکومتی عہدے دار اور شیعہ مذہبی اشرافیہ کے سرکردہ رہنما بھی متاثر ہوئے ہیں۔