جان لیوا کورونا وائرس کی شروع چین سے ہوئی تھی ،جہاں اس سے متاثرین کی تعداد دن بدن گھٹتی جارہی ہے اور اس میں مبتلا 90 فیصد مریض اب ٹھیک ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
چین کے قومی وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔وزارت کے مطابق چین کے مختلف اسپتالوں میں ابھی بھی خطرناک کورونا وائرس سے5120 مریض زندگی اور موت سے جوجھ رہےہیں۔
وزارت کے مطابق پورے ملک میں اب تک 81,093افراد کورونا سے متاثر پائے گئے جن میں سے 72,703مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔چین میں پچھلے 24 گھنٹے میں 39 نئے معاملے آئے ہیں،جن میں سبھی بیرونی ہیں۔کورونا وائرس کا مرکز رہے ہوبئی صوبے میں ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ہوبئی صوبے اور اس کے دارالحکومت ووہان میں اب تک 67,800معاملے سامنے آئے تھے جن میں سے 3,153لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔