اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2020, 8:31 PM IST

ETV Bharat / international

'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 862 افراد ہلاک'

دنیا بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 511 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں جبکہ چین میں اب تک 81 ہزار 434 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے اور تقریباً 3218 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران کورونا سے 862 افراد ہلاک: ڈبلیو ایچ او
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 862 افراد ہلاک: ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری دنیا میں کورونا وائرس سے 862 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، جس میں اٹلی (368)، ایران (245) اور اسپین کے (152)افراد شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6606 ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 13 ہزار 903 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

فی الحال دنیا بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 511 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں جبکہ چین میں اب تک 81 ہزار 434 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے اور تقریباً 3218 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے 14 اور چین سے باہر 848 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اب تک چین میں 3218 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چین سے باہر ابھی تک 3388 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

علاوہ ازیں یہ وائرس دنیا کے 151 ممالک میں پھیل چکا ہے اور چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details