چین میں لیوننگ صوبے کے ڈالیان شہر میں ہفتے کی صبح ایک رہائشی عمارت میں لکوڈ گیس سلنڈر کے رساؤ سے ہوئے دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا۔ اس واقعے میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔